*عادل آباد گورنمنٹ ڈائیٹ کالج میں عالمی یومِ اردو تقریب کا شاندار انعقاد-طالبات نے مختلف پروگراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا*
عادل آباد 9,نومبر (عظیم ہندنیوز)(صحافی امیم شریف)شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے عالمی یومِ اردو کے موقع پر عادل آباد کے گورنمنٹ ڈائیٹ کالج میں شعبۂ…
عادل آباد 9,نومبر (عظیم ہندنیوز)(صحافی عمیم شریف)شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے عالمی یومِ اردو کے موقع پر عادل آباد کے گورنمنٹ ڈائیٹ کالج میں شعبۂ اردو کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد اردو زبان و ادب کی اہمیت، اس کی تاریخی عظمت، تہذیبی وراثت اور نئی نسل میں اردو کے تئیں دلچسپی و شعور کو فروغ دینا تھا۔اس خصوصی تقریب کے انتظامات اردو لکچرر معراج بیگم نے طالبات کے ہمراہ انجام دیے، جبکہ تقریب کی نظامت کالج کی سالِ اول کی طالبات سمرین بیگم اور شیخ عائشہ نے نہایت خوش اسلوبی، اعتماد اور بہترین انداز میں انجام دیتے ہوئے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔تقریب کے دوران کالج میں مختلف ادبی، تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا، جن میں طالبات نے پورے جوش و خروش اور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، ادبی ذوق اور فنِ اظہار کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ طالبات نے اردو زبان کی شیرینی، اس کی ادبی خوبصورتی اور شاعری کے مختلف رنگوں کو اجاگر کرتے ہوئے خوبصورت اشعار پیش کیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ شاعر مرحوم پاگل عادل آبادی کی یاد میں ان کے مخصوص مزاحیہ شعری انداز پر مبنی پیروڈی بھی پیش کی گئی۔ اس دلچسپ پیشکش کے ذریعے طالبات نے مرحوم شاعر کی ادبی و مزاحیہ خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس پروگرام نے تقریب میں موجود شرکاء کو محظوظ کیا اور مرحوم شاعر کی ادبی یادوں کو تازہ کردیا۔
مختلف مقابلوں اور پروگراموں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد، مومنٹوز اور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی، ادبی دلچسپی اور اپنی زبان و تہذیب سے وابستگی کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔تقریب سے کالج کے پرنسپل محمد عبدالحئی اور اردو لکچرر معراج بیگم اور دیگر نے تفصیلی اور بصیرت افروز خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اردو زبان کی تاریخ، ارتقاء، ادبی خدمات اور اس کے مختلف تہذیبی و ثقافتی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو محض ایک زبان نہیں بلکہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب، رواداری، محبت اور گنگا جمنی ثقافت کی ایک خوبصورت علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردو زبان نے ہندوستانی معاشرے کی تہذیبی و ادبی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس زبان کے دامن میں شاعری، افسانہ، ناول، تنقید، صحافت اور دیگر علمی و ادبی اصناف کا ایک وسیع سرمایہ موجود ہے۔ اردو نے مختلف زبانوں اور تہذیبوں کو آپس میں جوڑنے کا اہم فریضہ انجام دیا ہے اور آج بھی اس کی ادبی و ثقافتی اہمیت برقرار ہے۔مقررین نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اردو زبان کے مطالعے، تحریر، تقریر اور ادبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس زبان کے قیمتی ادبی ورثے کو نئی نسل تک منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مادری اور علاقائی زبانوں کے ساتھ اردو زبان کی تعلیم و ترویج پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ آنے والی نسلیں اپنی تہذیبی شناخت اور ادبی روایات سے واقف رہ سکیں۔تقریب میں کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر کولا کرن کے علاوہ لکچررس عرفان رسول، این۔ رمش، نونیت کمار، سری کانت گوڑ، گریش سوامی، پریشانت سر سمیت دیگر تدریسی اور غیر تدریسی عملے اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب خوشگوار اور ادبی ماحول میں معراج بیگم کے اظہار تشکر پر اختتام پذیر ہوئی۔
مزید خبریں
عادل آباد گورنمنٹ ڈائیٹ کالج میں عالمی یومِ اردو تقریب کا شاندار انعقاد-طالبات نے مختلف پروگراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا*
*جنگاؤں میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سالگرہ کی تقریب، بچوں کے ساتھ کیک کاٹا گیا* *جنگاؤں میونسپل چیئرپرسن کڈاکنچی بالمّانی۔سرینواس نے بچوں کے درمیان سالگرہ کی تقریب منعقد کی*

جنگاؤں ڈی سی سی دفتر میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سالگرہ کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد

*ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہوں جسے! شیخ شمع ولد شیخ احمد کے انتقال پر حافظ عارف خان صدر دارالانصار ہیلپنگ ویلفیئر سوسائٹی کا اظہارِ تعزیت*
عادل آباد گورنمنٹ ڈائیٹ کالج میں عالمی یومِ اردو تقریب کا شاندار انعقاد-طالبات نے مختلف پروگراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا*

*جنگاؤں میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سالگرہ کی تقریب، بچوں کے ساتھ کیک کاٹا گیا* *جنگاؤں میونسپل چیئرپرسن کڈاکنچی بالمّانی۔سرینواس نے بچوں کے درمیان سالگرہ کی تقریب منعقد کی*





