مواد پر جائیں
Azeem Hind

جنگاؤں ڈی سی سی دفتر میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سالگرہ کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد

محمد ظہیر الدین عظیم1 منٹ کی پڑھائی

8،نومبر (اعتماد نیوز)جنگاؤں ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کے دفتر میں ڈی سی سی صدر محترمہ دھنونتی لکشمی نارائنا کی قیادت میں تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر جناب اینومولا ریونت ریڈی کی سالگرہ کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر کیک کاٹ کر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی کے مختلف محاذوں کے صدور، پارٹی قائدین، عوامی نمائندوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں