مواد پر جائیں
Azeem Hind

*حکومت فوری طور پر پی آر سی کا اعلان کرے، زیر التواء ڈی اے بھی جاری کئے جائیں: ٹی ایس یو ٹی ایف کا مطالبہ*

محمد ظہیر الدین عظیم1 منٹ کی پڑھائی

7،نومبر(عظیم ہند نیوز) (صحافی جی یم نظامی ) ٹی ایس یو ٹی ایف کوہیر منڈل اساتذہ یونین کا منڈل اجلاس پی پرسنا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں نئی عاملہ کا اتفاقِ رائے سے انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ایس ٹی ایف آئی کنوینر شاردا، ضلع نائب صدر سوارنا، ضلع جنرل سکریٹری بی سائی تیجا، سنگھ اچلم، ڈاکٹر سی ایچ وٹھل، ہیڈ مسٹریس شابانہ اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔

نئی عاملہ میں پی پرسنا صدر، ایس کرانتی کمار جنرل سکریٹری، اناپورنا خاتون نائب صدر، وینکٹیشور راجو نائب صدر، واسوی خازن اور سریندر آڈیٹر منتخب ہوئے۔ دیگر عہدیداروں اور منڈل کمیٹی ارکان کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔اس موقع پر مقررین نے ٹی ایس یو ٹی ایف کو ایک سرگرم اور ترقی پسند اساتذہ تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ کے مسائل اور حقوق کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زیر التواء ڈی اے فوری جاری کرنے کے ساتھ پی آر سی کا اعلان کیا جائے اور اساتذہ کو آن لائن کاموں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔نو منتخب عہدیداروں نے اساتذہ کے مسائل کے حل اور تنظیم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے متحدہ جدوجہد کا عہد کیا۔

مزید خبریں