مواد پر جائیں
Azeem Hind

*جنگاؤں میں دیوالی کی تقریبات دھوم دھام سے منعقد*

محمد ظہیر الدین عظیم1 منٹ کی پڑھائی

،نومبر(عظیم ہند نیوز)جنگاؤں آریہ ویشیہ مہاسبھا جنگاؤں ضلع کے صدر اور واسوی کلب کے وائس گورنر ڈاکٹر گنگی شیٹی پرمود کمار کے دفتر جی چرنجیولو اینڈ کمپنی کے احاطہ میں لکشمی پرساد ایّا کی نگرانی میں دیوالی کی تقریبات نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر جنگاؤں ضلع کے مختلف قائدین نے شرکت کرتے ہوئے دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

اس پروگرام میں چیمبر آف کامرس کے صدر پوکلا لنگیا، فرٹیلائزر ضلع صدر پجّوری گوپیا، آئی وی ایف ضلع صدر بجّلا نوینو، لائنس کے سابق ضلع گورنر کنا پرشورامولو، بیجگم بھکشپتی، پڈکانٹی رویندر، شرویرالا اپیندر، کوتاتی اپّلّیا، الّاڈی پربھاکر، دیالا دیویندر، نروتم، ماشٹی رویندر، گنگی شیٹی ہنمنت راؤ، منوج کمار، کرشنا ریڈی، بابو سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اور دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشیوں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں